عوام کی بہتری کے لئے کی جانے والی ڈیل کو غلط نہیں سمجھتے، گزین مری

284

بلوچستان کےسابق وزیرداخلہ اور قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری نےکہا ہے کہ عوام کی بہتری اور ترقی کےلئے کی جانےوالی ڈیل کوغلط نہیں سمجھتے۔

بدین کےشہرگولارچی میں مری برادری کے اجتماع اور میڈیا سے گفتگو میں گزین مری کا کہنا تھا کہ سولہ سالہ جلاوطنی کے بعد یہ سوچ کر واپسی کی کہ عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔

بلوچستان میں بےگناہوں کا قتل دہشت گردی ہےاور ہم انصاف سےنہیں ناانصافی سے بھاگ رہےتھے۔

انہوں نے ملکی عدالتوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات سازگار ہوئےتو پہاڑوں پر جانے والےخود واپس آئیں گے۔