خضدار کمشنری آفس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

708

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے آج صبح خضدار کمشنری آفس میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لیویز اور پولیس حکام کو آخری مرتبہ خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فوج اور ایف سی کےلئے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ثابت ہونے کی کوشش نہ کریں ریاستی فوج کے جارحیت میں حصہ دار نہ بنیں ریاستی فوج کے جانب سے جو حالات بلوچ کےلئے بنائے گئے ہیں اسکو سمجھتے ہوئے بلوچ قوم کےلئے جانی و مالی نقصان کا باعث نہ بنیں بصورت دیگر قوم دشمنی کا مرتکب ہونے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہم نے کئی بار مقامی بلوچوں کو جو ریاستی انتظامی اداروں کا حصہ ہیں نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے کیونکہ ہماری جنگ قابض پنجابی فوج سے ہے بلوچستان کے تاریخی تناظر میں لیویز اور مقامی پولیس اہلکاروں کو قوم دشمنی کے زمرے میں ہم کسی صورت قومی جنگ کا ایندھن بنانا نہیں چاہتے اگر وہ اپنے مرضی سے قوم دشمنی کے بدنما داغ کے ساتھ اس جنگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو یہ اختیار انکے ہاتھوں ہے ہم قوم دشمنی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔