خضدار: پارکو میں فورسز کا چھاپہ ، دو افراد گرفتاری بعد لاپتہ

429
File Photo

خضدار کے علاقے پارکو میں فورسز کا چھاپہ ۔

چھاپہ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہوا ۔

چھاپے میں دو افراد کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق خضدار کے علاقے پارکو میں آج نماز جمعہ کے دوران مسجد میں فورسز نے چھاپہ مارکر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

تاہم ابھی تک فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کےنام معلوم نہ ہوسکے ۔