خضدار میں فورسز کا سرچ آپریشن، خواتین پر تشدد

246
File Photo

گرفتاریوں کا خدشہ

خضدار: چمروک ٹاؤن شپ علاقے میں پاکستانی فورسز کیجانب سے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کی اطلاعات ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق پاکستانی فورسز نے چمروک ٹاؤن شپ کے علاقوں میں کئی گھروں میں سرچ آپریشن کی ہے۔ آپریشن کے دوران خواتین پر تشدد کے بھی اطلاعات ہیں۔

آپریشن تا حال جاری ہے اور علاقے سے بلوچ خواتین کے رونے کی آوازیں آرہی ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کئی افراد گرفتار بھی کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: خضدار میں تحریک کی نئی ابھار – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

واضح رہے کہ خضدار میں پاکستانی فورسز پر پے در پے حملوں کے بعد گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے عروج پر ہیں۔ پچھلے کچھ مہیںوں میں کئی نوجوان اغوا کے بعد غائب کیے جاچکے ہیں۔