خاران: پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

253

نامعلوم افراد پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار

تفصیلات کے مطابق گزستہ شب دس بجے کے قریب نامعلوم افراد نے خاران پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملہ آوار موٹرسائیکل سوار تھے جو حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پولیس تھانہ خاران شہر کے وسط میں واقعہ ہے اور ایسے حملے سیکورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں امن قائم ہونے کے دعووں کو غلط ثابت کرتے ہیں۔

خاران میں پچھلے کچھ عرصے سے متواتر حملے ہوتے رہے ہیں جنہیں مختلف مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیا جاتا رہا ہے لیکن اسے حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔