آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت میں گندم گدام پر بنائے گئے پاکستان آرمی کی پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس میں نقصانات کا امکان ہے۔
علاقائی زرائع کے مطابق اس حملے کے رد عمل میں آرمی اور ایف سی نے اوورسیز ایریا اور واسطو بازار کا محاصرہ کرکے تمام راستے کئی گھنٹوں تک بلاک کردیئے اور مسافروں کو لائن میں کھڑا کرکے ان کی تلاشی لی اور ان پر تشدد کیا۔
علاقے سے مزید موصول تفصیلات کےمطابق اس دوران ایف سی نے واسطو بازار میں گھر گھر تلاشی لی اور مکینوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔