بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

375

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے میہی میں قائم قابض آرمی کی دو چوکیوں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

حملے کے بعد پاکستانی آرمی کی بڑی تعداد میہی پہنچ گئی ہے۔ میہی میں پی ٹی سی ایل ٹاور اور اسکول پر قائم چوکیوں پر یکے بعد دیگرے حملہ کیا گیا۔ یہاں پی ٹی سی ایل ٹاور، مسجد اور اسکول پر آرمی نے قبضہ کرکے چوکی اور انکو فوجی رہائشی مقام میں تبدیل کردئیے ہیں۔فورسزپر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔