ٹی بی پی نامہ نگار کے مطابق بولان کے علاقے غربوک تل میں پاکستانی فوج نے آپریشن کر کے گھروں کو جلایا اور پانچ افراد کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق غربوک تل سے فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پانچ افراد کا تعلاق سمالانی قبیلے سے ہے۔
لاپتہ افراد کی شناخت، حاجی امام بخش، مراد، پاضو، حاجی زرگ اور خالق داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں تقریبا گزشتہ ایک ہفتے سے تاحال پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں گھروں کو نزر آتش و مال مویشیوں کی لوٹ مار بے دریغ جاری ہے اور درجنوں افراد فوج کے ہاتھوں اغواء ہوئے ہیں جن کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے۔