بولان: دوسرے روز بھی فورسز کا آپریشن جاری

265

بولان میں دوسرے روز بھی فورسز کا آپریشن جاری ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن دوسرےروز بھی جاری ہے ۔

کمان ،گڑانگ، چیلڑی، تری تنگ اور انڈس میں بڑی تعداد میں پیدل فوج اور ہیلی کاپٹروں سے پیش قدمی اور چاروں اطراف سے گھیراؤ کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری۔

نمائندے کے مطابق متعدد مقامات پر فورسز و مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا  ۔

اس کے علاوہ جنوبی سمت کوئٹہ ماروڑ پیر اسماعیل سے مشرقی سمت ہرنائی شاہرگ نسک اور سبی سانگان کے اطراف سے بڑی تعداد میں زمینی افواج کے ذریعے علاقے کو گھیرے میں لیکر بلوچ عوام کو فوجی جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

 اطلاعات کے مطابق علاقے میں گھروں کو جلانے اور مال مویشی لوٹنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، تاہم  علاقہ سیل ہونے کی وجہ سے نقصانات کے مصدقہ اطلاعات موصول ہونے میں دشواریاں پیش آرہی ہے