بولان آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے مزید افراد کی شناخت

336
File Photo

نمائندہ ٹی بی پی کو علاقائی زرائع و لاپتہ افراد کے لواحقین سے موصول تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز سے بولان میں جاری شدید آپریشن کے داروان لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

زرائع کے مطابق بولان کے علاقوں، کمان، گڑانگ، بزگراورغربوک سے بڈھو مزارانی، شادی گل چھلگری،  میشدار سمالانی، گل حسن سمالانی، لالو مزارانی اور گلاب خان مزارانی خاندان سمیت لاپتہ ہیں اور ان افراد کے گھروں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش کردیاگیا ہے اور مویشیوں کو بھی لوٹا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد خاندان کے دیگر افراد سمیت لاپتہ ہیں جنکو فورسز نے گھروں کو جلانے کے بعد اغواء کرکے غائب کردیا ہے۔ علاقے سے ایک شخص نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بولان میں بلوچوں کی نسل کشی کررہی ہے۔