اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد جاں بحق اور دو زخمی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کے گاؤں محمد یوسف میں تھانہ باغ ہیڈ کے قریب ایک گھر پر 4 مسلحہ افراد نے مکان میں سوئے ہوئے مکینوں پر اندھا دندھ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں رحمت بی بی اور بیٹا افضل نبی موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ 2 سگے بھائی 45 سالہ عبدالغنی اور 40 سالہ نیاز حسین شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر زخمیوں کو لاڑکانہ ہسپتال روانہ کردیا, پولیس کے مطابق سعداللہ اور حبیب اللہ سمیت 4 مسلحہ افراد نے دیرینہ دشمنی پر آغا کمبر کے گھر پہ حملہ کرکے فرار ہوگئے, پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔