کوئٹہ : شہری پینے کے صاف پانی وصفائی کی ناقص صورتحال سے دو چار ہیں

188

کوئٹہ کو خوبصور ت بنانے اور سڑکوں کو چوڑا کرنے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو کوئٹہ میگا پروجیکٹ میں شامل کر کے 12 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رقم مختلف مدعات میں خرچ کی جا رہی ہے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئٹہ کے باسی پینے کے صاف پانی ، صفائی کی ناقص صورتحال سمیت دیگر مسائل سے دو چار ہے

اربوں روپے کے منصوبے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے چائینز سرکل لائٹس روڈوں پر لگا کر پیسوں کو ضائع کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی مدد نہیں ملنی

ذرائع کے مطابق 2015-16 کی پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ کی خوبصورتی اور مختلف میگا منصوبے بنا نے کے لئے وزیراعلیٰ  نے6 ارب روپے جبکہ سابق وزیراعظم  نے کوئٹہ کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کے لئے5 ارب روپے دیئے تھے 11 ارب روپے کے علاوہ شہر میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کی صفائی اور کچرہ اٹھانے والی ناکارہ اور خراب گاڑیوں کی مرمت کے لئے85 کروڑ روپے جبکہ شہر میں ڈمپ کیا گیا کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے25 کروڑ روپے الگ سے فراہم کئے اس کے علاوہ کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ سمیت جوائنٹ روڈ، گوالمنڈی چوک، سریاب روڈ اور مختلف روڈوں کو چوڑا اور لائٹس لگانے کے لئے مزید25 کروڑو روپے دیئے 12 ارب35 کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی کے باوجود شہر کی حالت سب کے سامنے ماضی کے لٹل پیرس کوئٹہ کی حالت روز روشن کی سب کے سامنے عیاں ہے.

جبکہ حکومت اور اتحادی بلند وبانگ دعوے کر رہے ہیں کہ شہر کے مسائل حل کرنے اور خوبصورت بنانے کے لئے اسٹریٹ لائٹس اور دیگر میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر میں چائینز سرکل لائٹس نصب کی گئی ہے اور پیسے کا ضیاع کر کے اس کا صحیح مصرف عمل میں نہیں لیا گیا کہ یہ فنڈز عوام کے حقیقی مسائل کے حل پر خرچ کر کے انہیں بہتر بنایا جاتا .