کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان تیسرے روز بھی شدید سردی کی لپیٹ میں.
محکمہ گیس کی جانب سے کئی علاقوں میں گیس کی اچانک لوڈ شیڈنگ تاہم وی آئی پی علاقوں میں گیس کا پریشر زیادہ رہا
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان جو ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح سردی کی شدت 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی اور سردی میں اضافہ ہوگا رات گئے تک کوئٹہ شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا تاہم بڑے بڑے بازار اور پلازہ میں بھی کم رش دیکھنے میں آیا زیادہ تر رش ڈرائی فروٹ ،سوپ کی دکھانوں ،کڑائی ،گوشت اور چکن کی دکانوں پر رش تھا ۔
اندرون بلوچستان سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ضلع قلات اور اسکے اردگر علاقوں میں بھی شدید سردی پڑی ہیں جبکہ وادی کوئٹہ اور اسکے اردگرد کے علاقوں میں سردی کا اضافہ ہوا۔ لوگوں کو ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
کوئٹہ کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی اطلاع ملی ہے اور لوگ شدید سردی میں پریشان ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان میں جو سردی کی لہر آئی ہوئی ہے وہ آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی ۔