کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ سے بم برآمد
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ پرانا بس اڈہ کے قریب سے دس سے بارہ کلو وزنی برآمد ہوا۔
مقامی افراد کیجانب سے مشکوک تھیلہ برآمد ہونے کے بعد اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کھلے میدان میں لے جا کر ناکارہ بنا دیا۔ سرکاری زرائع کے مطابق بم پھٹنے سے وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوسکتا تھا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر بلوچ مزاحمتکاروں کی جانب سے تواتر سے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب مذہبی شدت پسند بھی کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔