چاغی : زمینداروں کا کھاد ڈیلروں کے خلاف مظاہرہ

232

چاغی میں زمینداروں کا کھاد ڈیلروں کے خلاف مظاہرہ۔

دالبندین سے دی بلوچستان کے نمائندے کے مطابق چاغی بازار میں زمینداروں نے کھاد ڈیلروں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الحق محمد حسنی اور حاجی افضل ساسولی نے کہا کہ سرکاری حکام کی جانب سے جن ڈیلروں کو کھاد کے پرمنٹ جاری کی گئی ہے وہ سب ڈیلر کھادوں کو بلیک میں سودا کرتے ہیں جبکہ چاغی کے زمینداروں کو کھاد کی ایک بوری بازار سے نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کے ڈیلر انھیں سمگل کرکے ہمسایہ ملک لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے چاغی میں زمینداروں کو کھاد نہیں مل رہا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کھاد سمگل کرنے والے ڈیلروں کے پرمنٹ منسوخ کئے جائیں بصورت چاغی کے زمیندار بھرپور احتجاج کریں گے