پاکستانی فورسز پر ڈھاڈر کے قریب ہونے والے حملے کی زمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

630

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔بلوچ سرمچاروں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

مرید بلوچ نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کر تی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی عوام کو تنبیہ کر تی ہے کہ عوام سیکورٹی چیک پوسٹوں سرکاری تنصیبات سے دور رہیں اور ٹرین میں سفر نہ کریں۔بلوچ سرمچار کہیں اور کبھی بھی حملہ کرسکتے ہیں۔ اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔