نوشکی سے ایک شخص کی لاش برآمد

418

ٹی بی پی نامہ نگار کو موصول اطلاعات کے مطابق نوشکی کے پہاڑی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر نوشکی کے علاقے زرین جنگل کے پہاڑی علاقے سے ایک 25 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے مزید اطلاعات آنےکو ہیں۔