مشکے و آس پاس کے علاقوں میں آپریشن تاحال جاری

266

مشکے وآس پاس کے علاقوں میں فورسز کی آپریشن تاحال جاری ہے ۔

علاقے کی ناکہ بندی کرکے زمین و فضائی آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  راغے،مشکے،آواران،گچک  میں  جاسوس جہازوں سمیت15 گن شپ ہیلی کاپٹروں و چار جنگی جہازوں کا مسلسل فضائی گشت جاری ہے،جبکہ راغے میں فورسز کے ساتھ ساتھ علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں،جبکہ گچک و مشکے میں آپریشن دسویں روز بھی جاری ہے۔

فورسز نے  مذکورہ تمام علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے،گچک کے علاقے سولیر،سُکن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کی بھی اطلاعات ہیں۔

۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچوں کی منشتر آبادیاں موجود ہیں،داخلی وخارجی راستے بند ہونے اور مسلسل آپریشنز کی وجہ سے ضروریات زندگی کی اشیاء تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے آبادیوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔جس سے جانی نقصانات کا خدشہ بھی ہے۔