مشکے – خواتین و بچے سمیت دس افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل

412

مشکے میں فورسز کی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایک معصوم بچے اور ایک خاتون سمیت دس افراد کی لاشیں نوکجوہسپتا ل لائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے مشکے و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کی جاری آپریشن میں آج مزید شدت لائی گئی ۔

آپریشن میں فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے دس افراد کی لاشیں نوکجو ہسپتال لائی گئی جن میں شکاری عرض محمد کے بیٹے و بیوی ،عبدالغنی اور خیر بخش بھی شامل ہیں ۔

ایک دوسری اطلاع کے مطابق مشکے علاقے گجلی میں سرکردہ آزادی رہنما ڈاکٹر اللہ نظر کے رشتہ صاحب خان سمیت درجنوں دیگر کو فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ مشکے ، گجک وراگے میں گذشتہ کئی روز سے فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔