لشکرے بلوچستان نے حب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

470

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے حب میں کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ہفتے کے شب حب میں کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر بم حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا نشانہ کوسٹ گارڈ کیمپ کے باہر تعینات اہلکار تھے دھماکے سے کوسٹ گارڈ کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ۔دھماکے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔