شہید عبدالغفار لانگو کا فرزند فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

680

شہید عبدالغفار لانگو کے بیٹے ناصر احمد کو پاکستانی  فورسز کوئٹہ کے علاقے کلی الہ آباد  سے15 دسمبر2017 کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اس حوالے سے لاپتہ بلوچ فرزند کے لواحقین نے بازیابی کے لیے انسانی حقوق کے اداروں سے ایپل کی ہے، ناصر احمد ولد شہید عبدالغفار لانگو کے خاندان کے افراد نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے پیارے نا صر کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

انھوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر لاپتہ افراد کی طرح  ناصر کو بھی دوران حراست قتل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ،نوجوان بلوچ فرزند کے بارے میں تاحال خاندان والوں کے پاس کوئی اطلاعات نہیں اور مقامی پولیس نے انکی ایف آئی آر بھی درج کرنے سے انکارکردیا ہے۔