سبی میں سٹی تھانہ کی حدودمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سبی سٹی تھانہ کی حدود میں بکرا منڈی کے علاقہ میں محمد خان ولد فیض محمد شاہوانی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا .
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے قتل ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال سبی لے گئے بعدازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا.