سبی: فائرنگ سے باپ اپنے دو بیٹوں سمیت جانبحق

351

اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے بالاناڑی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جانبحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں محمد اعظم ولد اعتبار اور اسکے دو بیٹے منظور ولد محمد اعظم اور علی اکبر ولد محمد اعظم شامل ہیں، مقتولین بلوچستان کے علاقے مستونگ کھڈکوچہ سے تعلق رکھتے تھے، تاہم ابتک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے۔