جھاو آواران میں جاری آپریشن کے شدت میں اضافہ، علاقے محصور

431

بلوچستان آواران کے علاقے پاھو، گڈوپ میں جاری آپریشن کے شدت میں اضافہ،جھاؤ نوندڈ سے ملحقہ تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں، گذشتہ دو روز سے آواران کے علاقے گڈوپ،پاھو میں فوج آپریشن جاری ہے،آبادی محصور ہے،تازہ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پاھو،گڈوپ سے جھاؤ کے علاقے نوندڈ تک فوج کی بڑی نقل و حرکت کے ساتھ مذکورہ علاقے مکمل سیل ہیں، جبکہ پاھو اور گڈوپ میں کئی گھروں کو نذر آتش کرنے کی بھی اطلاعات ہیں،تاہم مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے جاری آپریشن کی تفصیلات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے گذشتہ دو ہفتوں سے آواران، مشکے ، راغے اور پنجگور میں ایک وسیع پیمانے کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے دوران آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نظر کے دو ہمشیراوں سمیت درجنوں خواتین اور سینکڑوں مرد فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ابتک اس آپریشن میں درجنوں افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔