تربت پنجاب سے تعلق رکھنے والا حساس ادارے کا کارکن قتل

480

تربت میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والا شخض ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق نامعلوم افراد نے گھڑی چوک پر نشانہ بنا کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کردیا۔

کچھ زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کا کارکن بتایا جاتا ہے تاہم اسکی تصدیق آزاد زرائع سے نہیں ہوسکی ہے۔

اس واقعے کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم تربت اور ملحقہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیمیں فعال ہیں جو پاکستانی فورسز اور ان سے جڑے اداروں کےملازمین کو نشانہ بناتی ہیں۔