تربت شہر، میرانی ڈیم اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی، متعدد گرفتار

828

تربت شہر اور میرانی ڈیم کے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی آرمی نے باقاعدہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔ مند سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے گرفتار ہونے کی اطلاعات ۔

گھر گھر تلاشی کا آغاز ایک اور خونی آپریشن کی ابتداء ہے۔ علاقائی زرائع

پاکستان آرمی نے تربت میں تعیناتی کے بعد میرانی ڈیم کے قریبی دیہاتوں سمیت تربت شہر اور خدا کی بستی میں گذشتہ شب گھروں کی تلاشی لی مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کیئے اور انہیں مشکوک سرگرمیوں سمیت مشتبہ افراد سے دور رہنے اور ان کے نشاندہی کی ہدایت کی جبکہ مند اور ایران سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جن کے بارے میں اہلخانہ کو تفتیش مکمل ہونے تک خاموش رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

تربت میں تعینات انتظامیہ کے ایک ذمہ دار ذرائع کے مطابق آرمی کی جانب سے باقاعدہ مومنٹ شروع کردی گئی ہے۔ ٹارگٹڈ علاقوں میں سرچنگ کا آغاز بہت جلد خونی آپریشن شروع کرنے کی ابتداء ہے، ان کے مطابق آرمی یہاں دو سال کے لیئے اس شرط پہ تعینات کی گئی ہے کہ وہ علاقہ کو مزاحمتی سرگرمیوں سےمکمل صاف کریگی۔ آرمی نے حکومت کو ایک سال کے اندر بلوچ قومی آزادی کی جنگ مکمل ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔