بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں ایف سی کے قلعے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ قلعے کو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر ڈیرہ بگٹی شہر کے قریب پیرکوہ سے سوئی پریفیکچر پلانٹ کو جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو جاتی تل کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد پیر کوہ سے سوئی کوگیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔ہماری کارروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔