بلوچ مسلح تنظیم نے کوہلو میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

123

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقے چھپی کچ کے مقام پر ایف سی کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔