بلوچستان کے علاقے دشت میں فوجی آپریشن جاری، بمباری کی اطلاعات

889
File Photo

گذشتہ کئی دنوں کی طرح آج  دن بھر بھی بلوچستان کے علاقے دشت میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری،شیلنگ جاری رہی، پنجگور کے علاقے پروم میں بھی دن بھر ریاستی بربریت جاری رہی، دشت میں زمینی فوج نے کئی علاقوں میں آبادیوں پر دھاوا بولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دشت و مند کے درمیانی پہاڑی علاقے مزن بند و گرد نواع میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری جاری رہی، گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری و شیلنگ کی ،جبکہ زمینی فوج نے بھی آبادیوں پر دھاوا بولا ہے، تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے فوجی آپریشن کی نقصانات کی تفصیل آنا باقی ہے،جبکہ بلوچ میڈیا ذرائع سنگر کے مطابق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے پروم کے کئی علاقوں میں آبادیوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ لوٹ مار کی اور کچھ بلوچ فرزندوں کے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔