بلوچستان کی مخلوط حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومت ہے: ایچ ڈی پی

404

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں بلوچستان میں کرپشن ،اقرباء پروری،لوٹ مار،میرٹ اور اہلیت کی پائمالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیر سے بلوچستان کی مخلوط حکومت کو دنیا میں کرپٹ ترین حکومت کا اعزاز بھی حاصل ہواہے،

جو بلوچستان کے عوام کیلئے شرمناک اور مخلوط  حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ مختلف اسکیموں کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہاہے اور بلوچستان کی ترقی کی آڑ میں بلوچستان کے وسائل کی بے دریغ لوٹ مار جاری ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں سے کربوں روپے موجودہ ایم پے ایز اور وزراء کے ذریعے بلوچستان کے ترقی کے نام پر جاری ہوچکے ہیں۔جسے اگر درست استعمال کیا جاتا تو آج بلوچستان کا نقشہ بدل چکاتھا۔صرف جون 2017میں ریکارڈ 45ارب روپے جاری ہوئے ہیں جسکا نتیجہ صفر رہاہے۔عوام پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ اتنی بڑی رقم کہاں اور کن اسکیموں پر خرچ ہوئے ہیں۔

۔ بیان میں کہا گیاکہ مخلوط  حکومت نے اقرباء پروری‘میرٹ اور اہلیت کی پامالی کے ذریعے جس طرح بلوچستان کے مستحق اور قابل بیروزگار نوجوانوں کا حق ماراہے وہ بلوچستان کی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہے اس سے قبل کسی بھی حکومت کے دور میں اس طرح سے عوام کے ساتھ ظلم روا نہیں رکھا گیابیان میں اعلیٰ عدلیہ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بنائے گئے اداروں سے بلوچستان کے وسائل کے بے دریغ لوٹ مار کے خلاف کاورائی کی توقع کی گئی۔