بلوچستان کی سرحد کے قریب امریکی طیاروں کی بمباری سے 20 افغان بارڈر فورس کے اہلکار ہلاک

386

امریکی طیاروں کی بمباری سے افغان بارڈر فورس کے بیس اہلکار ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی طیاروں نے افغانستان کے جنوبی صوبے اور بلوچستان کی سرحد کے قریب ” ریگ ” میں افغان بارڈر فورس کے قافلے پر بمباری کرکے بیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔

افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بارڈر فورس کے اہلکار منشیات فروشوں کے خلاف معمول کی گشت پر تھے کہ امریکی طیاروں نے انھں طالبان سمجھ کر ان پر بمباری کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئ مرتبہ امریکی طیاروں نے طالبان سمجھ کر افغان فورسز کو نشانہ بنایا تھا