اوتھل: کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم ،10افراد زخمی

108

اوتھل کے قریب مسافر کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم ،10مسافر شدید زخمی،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل،جن میں سے چار کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا۔

زخمیوں کا تعلق لسبیلہ سے بتایا جاتاہے

تفصیلات کے مطابق  لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے قریب مٹھی کے مقام پربیلہ سے کراچی جانے والی المدد مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوسٹر میں سوار دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی ۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جن میں سے چار کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا۔

زخمیوں کا تعلق لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے بتایاجاتاہے اوتھل پولیس نے مسافر کوسٹر اور ٹرالرڈارئیور کو اپنی تحویل میں لیکر شامل تفتیش کردیا۔