امریکہ: ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی ”فری بلوچستان” مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے

403

لندن میں کامیاب فری بلوچستان مہم کے بعد نیویارک سٹی میں فری بلوچستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ٹیکسیوں کے بعد موبائل وین کے ذریعے گزشتہ دن نیویارک سٹی میں مہم چلایا گیا اور شہر کے اہم مقامات نیویارک یونیورسٹی، پاکستانی سفارتخانہ، چین کے سفارت اور ٹائمز اسکوائر پر وین کو کھڑی کرکے لوگوں کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، سی پیک اور بلوچ نسل کشی اور گمشدگیوں کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔

اس موقع پر طلباء اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنوں اور لوگوں نے بڑی دلچسپی سے وین پر تحریر بینرز کو دیکھا ، پڑھا اور وین پر لگے بینرز کے تصاویر بھی نکالے ۔

یاد رہے ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے جانب سے لندن میں ایک ماہ تک کامیاب فری بلوچستان کمپئن کے بعد 18 دسمبر سے نیویارک سٹی میں بھی فری بلوچستان کمپئن کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کمپئن کا مقصد دنیا کے لوگوں کا توجہ بلوچستان میں جاری پاکستانی مظالم، قبضہ گیری، بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے جانب مبذول کرانا ہے۔