اقوام عالم کو بلوچستان حوالے اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کو جلد ازجلد نبھانا چاہیے: اسلم بلوچ

750

اقوام عالم کو بلوچستان کے حوالے سے جلدازجلد اپنی اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر اسلم بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزادی پسند ساتھیوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے کے ناروا عمل کو وسعت دیکر اب گاؤں کے گاؤں صفہ ہستی سے مٹائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوریلا کمانڈر اختر ندیم کے گاؤں سمیت پورے بلوچستان میں بلڈوز کئے جانے والے بستاں پنجابی فوجی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اسلم بلوچ نے کہا بلوچوں کو ایسے ناروا اقدامات سے آزادی کے جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ۔