ضلع قلات کے علاقے جوهان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سویرے ضلع قلات کے علاقے جوهان میں سیکورٹی فورسز نے بهاری نفری کے ساتھ آپریشن کے لئے جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئے تو بلوچ سرمچاروں نے بلوچ آبادی کے تحفظ کیلئے قابض آرمی پر حملہ کر دیا.
انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے راکٹ لانچروں ،مارٹروں اور خودکار ہتھیاروں سے قابض آرمی کو نشانہ بنایا اور قابض آرمی کو آگے بڑهنے سے روک دیا .بلوچ سرمچاروں نے تین گھنٹے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری رکھیں جس کے بعد قابض آرمی آگے بڑھنے کے بجائے اپنے مورچوں سے پیچھے ہٹ گئے. حملے میں قابض آرمی کو بهاری جانی و مالی نقصان ہوا. اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے اسی طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی.