ہم پاکستان کو سکھائیں گے کہ جنگ کیا ہوتی ہے: ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

2173

 

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری اہلیہ سے دباو میں زبردستی اقبالی بیان لیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اعصابی شکست کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ، میں میدانِ جنگ میں ہوں، تم اپنے ایس ایس جی کمانڈوز سے پوچھو کے 22 اگست 2017 کو کیچ کے علاقے کولواہ میں انہوں نے اپنی کتنی لاشیں اٹھائیں۔ انہوں نے سرفراز بگٹی کو مزید مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ تمہاری خوش قسمتی تھی کہ تم 2013 کے حملے میں بال بال بچ گئے ورنہ تمہیں بھی جہنم واصل کردیتے۔

 

ڈاکٹر اللہ نظر نے سرفراز بگٹی کو مزید  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سرزمین کا بیٹا ہوں اور تم باڑے کے ایک سپاہی ہو، ہم تمہیں سکھائیں گے کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ سے دباو میں اقبالی بیان لیا گیا ہے، جسکی وجہ سے وہ اعصابی شکست کا شکار ہوگئی ہے۔ تم سے ان تمام جنگی جرائم کا حساب لیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ دنوں فورسز نے ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کی اہلیہ اور اسلم بلوچ کی بہن سمیت 3 خواتین اور 3 بچوں کو کوئٹہ کے علاقے سریاب سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جبکہ آج ان کو منظر عام پر لایا گیا۔