قلات: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جابحق پانچ زخمی

153

قلات کے علاقے مرجان کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بس ڈرائیور جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے

اطلاع ملتے ہی لیویز نے زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قلات پہنچا دیا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ لیویز تھا نہ قلات کے حدود میں قومی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کو چ کا ڈرائیور عبدا ستار ولد غلام قادر عیسیٰ زئی موقع پر جاں بحق ہو گیا اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں عبدالباسط ولد مولوی محمد رمضان ،محمد عظیم ولد محمد رمضان ،عبدالغنی ولد غلام قادرنصیر احمد ولد نور بخش اور عبدالوحید ولد محمد خیر شامل ہیں

اطلاع ملتے ہیں لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیا گیا جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے