فورسز کے ساتھ دوبدو جنگ میں دو سینئر ساتھی شہید ہوئیں : بی ایل ایف

1232

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روزعلی الصبح پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے دشت پنودی میں سرمچاروں کے ایک ٹھکانے پر زمینی اور فضائی حملہ کیا۔ زمینی فوج کے ساتھ دیر تک دوبدو لڑتے ہوئے بی ایل ایف کے دو سینئر ساتھی سرمچار شہید ہوئے۔ اور جھڑپ میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف کے جانباز سرمچاروں شبیر بلوچ عرف ساحل اور میار بلوچ عرف بیبگر نے بلوچ وطن کی دفاع میں بہادری سے لڑ کر جام شہادت نوش کی۔ ہم شبیر بلوچ عرف ساحل اور میار بلوچ عرف بیبگر کو قومی خدمات اور شہادت پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کئی سالوں تک دشمن کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہوکر بلوچستان کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔وہ پہلے بھی کئی محاذوں پر دشمن کو شکست دے چکے ہیں۔ انہوں نے آخر تک دشمن کے سامنے سرنڈر ہونے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی۔ ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ بلوچ قوم شہدا کی قربانیوں کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض ریاست پاکستان کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔ ایک دن پاکستان اور دنیا کومجبور کریں گے کہ وہ بلوچستان کو ایک مقبوضہ خطہ قرار دیکر بلوچستان کی آزادی کو تسلیم کریں۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلیدہ بٹ میں آرمی کیمپ پر گزشتہ شب سرمچاروں نے تین راکٹ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرے جس سے فورسز کے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔