تیرہ نومبر کو لندن میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، بی ایس او

278

اطلاعات کے مطابق بلوچ طلبہ تنظیم بی ایس او آزاد 13 نومبر کو بلوچ شہدا ڈے کے نام سے لندن میں ایک تقریب کا اہتمام کریگی

یہ تقریب ریڈیسن بلیو ہوٹل میں منعقد ہوگا جو لندن کے وقت کے مطابق شام 5 بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔

ٹی بی پی نمائندے سے بی ایس او آزاد کے ایک رہنماء نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں انسانی حقوق کے معروف کارکن پیٹر ٹیچیہل، سندھی لیڈر لاکو لوہانا، بلوچ مصنف نصیر دشتی اور بی این ایم کے رہنماء حمل حیدر سمیت دیگر افراد بھی شرکت کرینگے۔

اس حوالے سے بی ایس او آزاد کے لندن میں مقیم خارجی آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر نیاز بلوچ نے بھی ایک ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے جس میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ بی ایس او آزاد نے2009 میں 13 نومبر کے دن کو شہدا کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا اور تب سے ہر سال بی ایس او اور چند دیگر بلوچ قوم پرست تنظیمیں و پارٹیاں اس دن کو بلوچ شہدا ڈے کے طور پر مناتے ہوئے بلوچستان و دنیا بھر میں ریلیاں، تقریبات اور ریفرینسز منعقد کرتے ہیں۔