تفتان: بغیر کسی وجوہات کے راہداری گیٹ اور زیروپوئنٹ کوبند کردیا گیا

342

ایران نے بغیر کسی وجوہات کی بناپر راہداری گیٹ اور زیروپوئنٹ کوبند کردیا روزگار سے وابستہ لوگوں میں سخت مشکلات کاسامنا. تفصیلات کے مطابق تفتان میں دوردراز علاقوں سے روز گارکے غرض سے آئے ہوئے متحددلوگ  زیروپوائنٹ کی بندش پرمایوس ہوکراپنے اپنے گھروں کولوٹناشروع ہوگئے ۔

زیرو گیٹ کی بندش کوچاردن مکمل ہوچکے ہیں مگرتاحال ایران کی جانب سے نہیں کھولاجاسکا جسکی وجہ سے ایرانی اشیاء4 وخوردنوش کی شدید قلت پیداہوگئی ۔زیروپوائنٹ کی بندش سے نہ صرف تفتان میں کاروباربند ہوگیا بلکہ تاجروں کے کروڑوں مالیت کے فروٹس خراب ہوکر انہیں بھاری نقصان اٹھاناپڑرہاہے مگرچاردن سے زیروپوائنٹ کوایران کی جانب سے نہ کھول سکاجس کی وجہ سے تفتان کے تاجربرادری اور زیروپوائنٹ میں روزگار سے وابستہ افراد میں شدید غم وغصہ پائی گئی مگرپاکستانی حکام کی طرف سے ایرانی حکام سے بات چیت نہیں کیاگیا۔

اسکے علاوہ ایرانی حکام نے راہداری گیٹ کوبھی دوطرفہ آمدورفت کے لیے بندکردیاگیاجس کی وجہ سے ضلع چاغی کے لوگوں کودوسریجانب اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بھی کافی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔