بی ایل اے نے نوشکی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

1038

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نوشکی میں آئی ایس آئی کے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج نوشکی بازار میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی سوار اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات ریاستی ایماء پہ صحافتی بددیانتی سے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا۔