بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے شاہرگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

770

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے شاہرگ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پانچ بجے بلوچ سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا حملے میں ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے شدید حملے کی وجہ سے پاکستانی فوجی اہلکار اپنے چیک پوسٹ چھوڑ کر بھاگ گئے دیر تک جاری رہنے والے دوطرفہ فائرنگ کے دوران ہرنائی اور قرب و جوار سے زخمی اہلکاروں کی مدد کےلئے فورسز کے بھاری نفری نے ہمارے ساتھیوں کو گھیرنے کی کوشش کی جسکو ناکام بناتے ہوئے سرمچاروں نے گھیرا توڑ کر فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔
اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ حملے بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہینگے۔