بی ایل ایف نےبلیدہ میں 15 افراد کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

451

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلیدہ میں ہونے والے واقعے کی زمہ داری قبول کرلی جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہا کہ مارے جانے والے افراد عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ملازمین تھے اور ضلع کیچ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ آج صبح لیویز فورس کو دوران گشت پندرہ افراد کی لاشیں ملی تھیں جنکی شناخت پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ہوئی۔