کراچی سے پاکستانی فورسز نے بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل کو چار بلوچ نوجوانوں سمیت حراست کے بعد لاپتہ کردیا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فورسز نے بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل ثناہ بلوچ ولد اسماعیل، ارسلان ولد غلام محمد،نصیر احمد ولد صوالی اور رفیق ولد رحیم بخش کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستانی فورسز نے کمسن بچوں سمیت ۹ بلوچ فرزندوں کو حراست بعد لاپتہ کیا تھا۔
کراچی سے پاکستانی فورسز نے چار بلوچ فرزندوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پٹیل پاڑہ کے اطراف میں قانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ آپریشن کے دوران داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرمکمل طورپرسیل کردیا گیااوراہلکاروں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے مخصوص گھروں، فلیٹوں اوردکانوں کی تلاشی لی اور4مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،
زیرحراست افرادکے قبضے سے کوئی غیرقانونی شے برآمدنہیں ہوئی ہے اورمذکورہ آپریشن جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیاہے۔