بہادرخان یونیورسٹی میں طالب علم کی پُر اسرار موت تشویش ناک ہے، بی ایس اے سی

336

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبے کی واحد وومن یونیورسٹی میں مسلسل ایسے واقعات ہو رہے ہیں چاہے وہ دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ہو یا کچھ عرصہ پہلے زہریلی خوراک کھانے کی وجہ سے طالبات کی بے ہوشی کی واقعات ہوں اور حالیہ دن ایک طالبہ کی پُر اسرار موت ہو ایسے واقعات کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم بچیوں کی والدین کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی ذہنوں میں اس واحد وومن یونیورسٹی انتطامیہ کے حوالے سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

ابھی گزشتہ دن یونیورسٹی میں پُر اسرار طور پر ایک طالبہ کی موت واقع ہو گئی ہے اس واقعے کے حوالے سے یونیورسٹی انتطامیہ کی باتیں الگ ہیں اور طالبہ کی والدین کے مطابق کہ ہماری بیٹی نے ہمیں فون کر کے بتایا تھا کہ کھانا کھانے کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہو گئی ہے لہذا مجھے ہسپتال لے جایا جائے لیکن جب ہم وہاں پہنچے تو بڑی منت سماجت کے بعد بھی ہمیں اندر جانے نہیں دیا گیاَ۔

جب طالبہ کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی والدین کے کہنے کے مطابق کہ ہماری بیٹی کی موت زہریلہ کھانا کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے اور دوسری جانب انتظامیہ نے لڑکی کو ذہنی مریض قرار دے کر فائل بند کرا دی۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ صوبے کی واحد وومن یونیورسٹی میں اس طرح کے واقعات کا ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ہمارا صوبہ پہلے ہی سے تعلیمی حوالے سے پسماندہ ہے اورخاص کر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے توجہ نہیں دی جا رہی ہے پھر ان حالات میں اس طرح کی واقعات ہم سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہو رہے ہیں لہذا صوبائی گورنمنٹ اور چیف جسٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ حالیہ واقعے کی نوٹس لے کر شفاف طریقے سے اس کی تحقیقات کریں۔