بلوچستان: مختلف واقعات و حادثات میں 5 افراد ہلاک 2 زخمی

242

پسنی میں دو مسافر کوچوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق  کے مطابق گزشتہ روز پسنی کے علاقے میں دو مسافر کوچوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور مراد سمیت دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقہ پڑنگ آباد میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ۔

مستونگ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق گذ شتہ آج صبح پڑنگ آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرئنگ کر کے رضوان احمد اورایک لڑکی (ع)کو قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی  لیویز نے لاشوں کو ہسپتال پہنچایاجہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاہ کے حوالے کردی۔

دوسری جانبکوئٹہ کے علاقے کلی گل محمد میں ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔

مشرقی بائی پاس پر رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیاہے ۔

اطلاعات کے مطابق آج کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی گل میں ٹرین کی زد میں آکر 20سالہ نوجوان احمد ضیاء موقع پر دم توڑ گیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ،

دریں اثناء مشرقی بائی پاس کے علاقے میں رکشہ الٹنے سے رکشہ ڈرائیور گل رؤف جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔

 دکی سے اطلاع کے مطابق  کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 18سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیاہے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے مقامی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 18سالہ نوجوان عزت اللہ جان کی بازی ہارگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیاگیاہے ۔

متوفی افغانستان کا رہائشی بتایاجارہاہے ۔