آواران و ڈیرہ بگٹی سے 5 افراد لاپتہ

186

بلوچستان کے علاقے آواران سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ

تفصیلات کے مطابق آوارن بازار سے یو بی ایل بینک کے سامنے سے فورسز نے دو افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ افراد کی شناخت عاسم ولد اسلم میروانی اورولی محمد ولد مسافر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں مالار کے رہائشی ہیں۔

زرائع نے بتایا کہ ولی محمد ولد مسافر کو بعد میں رہا کر دیا گیا لیکن عاسم ولداسلم میروانی ابھی تک لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز نےگھر گھرتلاشی لی اور تین افراد کو اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے، جن کے نام شیر محمد ولد حضور بخش بگٹی، گبھرو ولد جدا بگٹی اور نبی داد بگٹی ہیں۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔