پسنی میں فورسز نے ایک گھر پر حملہ کرکے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ضلع گوادر کے علاقے پسنی کے وارڈ نمبر 6میں ایک گھر پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر میران ولد صوالی نامی ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔ علاقائی زرائع کے مطابق اغواہ شدہ میران ولد صوالی کا تعلق شہید صدیق عیدو فیملی سے ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے نہتے بلوچوں کا اغواءمعمول ہے ۔ سی پیک منصوبہ کے بعد اغواءنما گرفتاریوں ، فوجی آپریشنز اور لوگوں کے تشدد زدہ لاشوں کو ویرانوں میں پھینکنے کے واقعات میں شدت لائی گئی ہے۔ ان واقعات پر مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں بشمول ہیومن رائٹس واچ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے رہے ہیں کہ ان کاروائیوں کا زمہ دار پاکستانی فوج اور حساس ادارے ہیں۔