گوادر میں پنجاب سے آنے والوں پر دستی بم حملہ

356

گوادر میں نامعلوم افراد نے ہوٹل میں بیٹھے افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ رات کا کھانا کھا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں بلال مسجد کے قریب سید ہاشمی ایوینو پر واقع الزبیر ہوٹل کے سامنے پنجاب اور سندھ سے آنے والے افراد پر دستی بم سے حملہ کیاگیا ہے۔ جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق حملہ دستی بم کا نہیں بلکہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق حملے میں بیس سے پچیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی گوادر ریجن ندیم حسین  کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 15 کا تعلق سندھ جبکہ 11 کا تعلق پنجاب سے ہے

مزدور ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے، دستی بم حملے کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی کئی مزدوروں کو زخم لگے اور تین  شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گوادر سیپیک پروجکٹ میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والا شہر ہے اور اسکے سیکورٹی کیلئے چین اور پاکستان نے کروڑوں روپے مختص کیئے ہیں۔