کوئٹہ: استاد اسلم بلوچ کی ہمشیرہ چار بچوں کزن بھتیجے سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

1265

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے استاد اسلم بلوچ کی ہمشیرہ کو اس کے چار بچوں ، ایک بھتیجا اور ایک کزن سمیت گھر سے اغواء کرلیا ۔
کوئٹہ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوئٹہ بشیر چوک قمرانی روڈ سے استاد اسلم بلوچ کی بہن کو اس کے چار بچوں ،ڈیڑھ سالہ عرفان بلوچ، سات سالہ گوہرام بلوچ،9سالہ میرک بلوچ،اور 17سالہ بیبرگ بلوچ کے علاوہ 18سالہ کزن سمیع اللہ بلوچ، اور 16سالہ بھتیجا شاہ میر سمیت گھر میں چھاپہ مار کر شدید تشدد کے بعد اغواء کرلیا